راہل گاندھی کو بھیجے گئے سمن بے بنیاد: پی چدمبرم

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اتوار کو کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں راہل گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا سمن بے بنیاد ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جانچ ایجنسی کا دائرہ اختیار بی جے پی لیڈروں یا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں تک نہیں ہے۔ چدمبرم نے ‘پی ٹی آئی-بھاشا’ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے اور ایسا کیا جائے گا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ راہل اور سونیا گاندھی کو سمن پر طاقت ظاہر کرنے اور پیر کو جانچ ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے کانگریس کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر چدمبرم نے کہا، “میں کانگریس کے رکن اور وکیل کی حیثیت سے اپنی بات کرنا چاہتا ہوں۔ راہل گاندھی کو پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کے تحت بھیجے گئے ای ڈی کے سمن بے بنیاد ہیں۔