نئی دہلی: لوک سبھا کی رکنیت دوبارہ بحال ہونے کے بعد اب کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بنگلہ واپس مل جائے گا ۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ بتایا جاتا ہے کہ کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنی سرکاری رکن پارلیمنٹ رہائش گاہ واپس مانگی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو انہیں ان کا پرانا گھر الاٹ کیا گیا ہے جو کہ 12 تغلق لین ہے۔جب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنی سرکاری رہائش گاہ واپس پانے پر ردعمل ظاہر کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے کہا: ’’میرا گھر پورا ہندوستان ہے۔‘‘ وہ آسام کانگریس لیڈروں سے ملاقات کے لیے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر پہنچے تھے۔