راہل گاندھی کے عوامی بیان کے بعد نرم پڑے اشوک گہلوت کے تیور! بولے: دیکھتے ہیں کیا ماحول بنتا ہے

   

نئی دہلی:کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے عوامی بیان کے بعد راجستھان کے وزیر اعلی اشوگ گہلوت کے تیور اچانک ہی نرم پڑگئے ہیں ۔ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اگر کوئی کانگریس صدر بنتا ہے تو وہ کسی ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر کس طرح کام کرسکتا ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا ۔ پورے ملک میں کام کرنا ہوگا اور صدر عہدہ کے ساتھ انصاف کرنا ہوتا ہے، ایسے میں دو پوسٹ کام نہیں ہوسکتا ۔ ان کے اس بیان کے کئی مطلب نکالے جارہے ہیں ۔