راہول اور پرینکاسے نوجوت سدھو کی ملاقات

,

   

نئی دہلی : کانگریس قائد نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات کو پارٹی قائدین راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات کی تصویر ٹویٹ کی ہے، وہیں پنجاب اور کانگریس قائدین کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حال ہی میں جیل سے رہا ہو ئے سدھو نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سدھو نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ آج نئی دہلی میں میرے سرپرست اور دوست راہول جی اور پرینکا جی سے ملاقات کی۔ آپ مجھے جیل میں ڈال سکتے ہیں، مجھے ڈرا سکتے ہیں، میرے تمام مالیاتی اکاؤنٹس بلاک کر سکتے ہیں، لیکن پنجاب اور میرے قائدین سے میری وابستگی نہ تو جھکے گی ،اور نہ ہم ایک انچ پیچھے ہٹیں گے۔غور طلب ہے کہ گزشتہ سال 19 مئی کو سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 27 دسمبر 1988 کے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔