راہول توجہ کا مرکز

   

ہیڈنگلے، 18 جون (آئی اے این ایس)۔ ہند۔ انگلینڈ سیریز کا آغاز 20 جون کو ہوگا۔ گل کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اس بار روہت شرما، ویرات کوہلی اور روی چندرن اشون کے بغیر میدان میں اترے گی۔ تجربہ کار کے ایل راہول اور رویندرا جڈیجا ٹیم توجہ کا مرکز ہوں گے،۔انگلینڈ کی ٹیم ‘بازبال’ طرز کی جارحانہ حکمت عملی کے تحت کھیل رہی ہے، لیکن ان کے بولنگ یونٹ کو جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی سبکدوشی کے بعد تجربہ کار فاسٹ بولروںکی کمی کا سامنا ہے۔ کرس ووکس اور برائیڈن کارس پر اہم ذمہ داری ہوگی۔ میچ کا فیصلہ ہندوستان کی ناتجربہ کار بیٹنگ اور انگلینڈ کے نئے بولنگ کے درمیان مقابلے پر ہوگا۔