وائناڈ: کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی چہارشنبہ کو اپنے لوک سبھا حلقے میں دو روزہ دورے پر کیرالا پہنچے ۔کانگریس رہنما آج صبح یہاں کائی پور ہوائی اڈے پر پہنچے ۔ وہ سابق رکن اسمبلی سی موئینکٹی کے تعزیتی اجلاس میں شرکت کے لئے تھامراسیری کیلئے روانہ ہوئے ،جو یہاں سے قریب پیرش ہال، اینگاپوجھا میں منعقد کی جائے گی اور راہول بریگیڈ ایمبولینس کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔