نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر آج مبارکباد دی۔انہوں نے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ کانگریس پارٹی نے بھی اپنے سرکاری ٹوئیٹر صفحہ پر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی لیکن یوم بے روزگاری کا ذکر کرکے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ بھگوان آپ کو لمبی عمر دے ۔ ملک کے نوجوانوں کیلئے آپ نے بہت کچھ کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج کا دن’قومی بے روزگاری دن‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔