نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے خاندان پرستی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے حملے کا سخت جواب دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ ان کی خاندان پرستی جدوجہد اور قربانی کی روایت کی ہے ، لیکن مودی اقتدار کے سکھ کی وصیت تقسیم کرکے سرکاری خاندان پرستی کو فروغ دے رہے ہیں۔ راہول نے کہا کہ مودی کی سرکاری خاندان پرستی ہے جہاں اقتدار کے قریب رہنے والوں کے بچوں میں وہ اقتدار کی وصیت کی خوشیاں تقسیم کررہے ہیں اور وہ اقتدار کے زور پر سرکاری سطح پر انہیں یہ ساری سہولت دستیاب کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نسلوں کی جدوجہد، خدمت اور قربانی کی روایت کو خاندان پرستی کہنے والے اپنے ‘سرکاری خاندان میں اقتدار کی وصیت بانٹ رہے ہیں۔ قول و فعل میں اسی فرق کو نریندرمودی کہتے ہیں۔کانگریس لیڈر نے قومی جمہوری اتحاد میں وزیر بن کر فائدہ اٹھانے والے 20 قائدین کے نام گنائے جن میں ایچ ڈی کمار سوامی، جینت چوٹالہ، رام ناتھ ٹھاکر، راؤ اندرجیت سنگھ، روونیت سنگھ بٹو، جیوترادتیہ سندھیا، چراغ پاسوان، رام موہن نائیڈو، پیوش گوئل، دھرمیندر پردھان، کرن رجیجو،جے پی نڈا، جتن پرساد، کیرتی وردھن سنگھ اور انوپریہ پٹیل شامل ہیں۔