راہول کا طلبہ کو امتحان میں تناؤ سے دور رہنے کا مشورہ

   

نئی دہلی۔2مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس صدر راہول گاندھی نے بورڈ کے امتحان دے رہے طلبا و طالبات کو تناؤ سے دور رہکر امتحان دینے کا مشورہ دیا ہے ۔راہول نے ٹوئٹ کیا کہ بورڈ امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ طلبا نے محنت کی ہے ‘ قابل ہیں۔ آپ تیار ہیں ‘تناؤ نہ لیں ۔ دنیا آپ کو چمکتا ہوا دیکھنے انتظار کر رہی ہے ۔ مجھے آپ سب کی جیت کا یقین ہے ‘‘۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات آج سے شروع ہوچکے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں بارہویں کے امتحانات چل رہے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے۔