راہول کو ایک دن کا آرام ای ڈی میں جمعہ کو پھر حاضری

,

   

نئی دہلی/ لکھنو: ای ڈی کی جانب سے نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلہ میں لگاتار 3 دن پوچھ گچھ کرنے کے بعد کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے جمعرات کو پوچھ تاچھ نہیں ہوگی ۔ ای ڈی کے ذریعہ نے کہا کہ ایجنسی جمعہ کو راہول سے پوچھ گچھ کا پھر آغاز کرے گی ۔ انہیں ایک دن آرام کا وقت دیا گیا ہے۔پیر ، منگل اور آج چہارشنبہ کو لگاتار 3 روز راہول یہاں واقع دفتر ای ڈی میں حاضر ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دیئے ۔ صبح میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کا مطلب اب ’’جمہوریت میں امتحان‘‘ ہے جس کا اعلان حکومت اس وقت کرتی ہے جب وہ خود ناکام ہوجاتی ہے۔ سیاست میں اپوزیشن کو یہ امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔
راہول کا قصور بس اتنا ہے کہ وہ خوفزدہ نہیں ہوتے :ڈگ وجے سنگھ
بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کو مسلسل تیسرے دن بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی کا قصور اتنا ہے کہ وہ ڈرتے نہیں ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے سوال پوچھتے ہیں۔مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ مسٹر گاندھی کو ای ڈی نے مسلسل تیسرے دن پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے ۔ ای ڈی اس معاملے میں 22 گھنٹے کی پوچھ تاچھ کرچکا ہے ، جس کے لیے کوئی ایف آئی آر بھی نہیں ہے ۔ جسے مودی سرکار نے خود تحقیقات کے بعد حقائق کے فقدان کی وجہ سے ختم کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کا قصور یہ ہے کہ وہ خوفزدہ نہیں ہوتے اور بی جے پی حکومت سے سوال کرتے ہیں۔خیال رہے کہ مسٹر گاندھی سے ای ڈی پچھلے دو دنوں سے پوچھ گچھ کر رہا ہے ۔ انہیں آج پھر بلایا گیا ہے ۔