حیدرآباد ۔ 28 فبروری (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی 2 مارچ کو ایک روزہ دورہ پر تلنگانہ کو پہنچیں گے اور ضلعی کانگریس صدور کے تربیتی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جو ضلع وقارآباد کے اننت گیری ہریتا ریزورٹس میں جاری ہے۔ اے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی 2 مارچ کو صبح 7:10 بجے دہلی ایرپورٹ سے ایرانڈیا کی پرواز کے ذریعہ روانہ ہوں گے اور صبح 9:20 بجے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ صبح 10 بجے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وقارآباد روانہ ہوں گے اور صبح 10:30 تا شام 4:30 بجے تک تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق قائدین کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ شام 4:30 بجے تربیت کے اختتام کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حیدرآباد واپس آئیں گے اور شام 5:30 بجے شمس آباد ایرپورٹ سے ایرانڈیا کی پرواز کے ذریعہ دہلی روانہ ہوں گے۔2