کانگریس لیڈر پر سی آر پی ایف شہیدوں کی توہین ، بی جے پی قائدین کا ردعمل
نئی دہلی۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے راہول گاندھی کو لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کے مصروف ہمدرد قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے لیڈر نے ایک ایسے وقت جب ساری قوم گزشتہ سال کے پلوامہ حملے میں ہلاک شدہ سی آر پی ایف کے مہلوکین کو خراج عقیدت ادا کررہی ہے۔ کانگریس کے لیڈر نے صرف حکومت بلکہ سکیوریٹی فورسس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ سی آر پی ایف کے 40 مہلوکین سپاہیوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے راہول گاندھی کی طرف سے یہ پوچھے جانے کے فوری بعد کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ کس نے اٹھایا ہے، بی جے پی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی کے ترجماننے راہول گاندھی کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی کے ریمارکس سے پلوامہ کے شہیدوں کی توہین ہوئی ہے۔ بی جے پی کے ایک ترجمان جی وی ایل نرسمہا رائو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ راہلو گاندھی حقیقی خاطی پاکستان سے کبھی کوئی سوال نہیں کرتے۔ ’راہول تم کو شرم آنی چاہئے‘۔ ایک اور سینئر بی جے پی لیڈر و سابق وزیر سید شاہ نواز حسین نے کہا کہ ’’ان ریمارکس سے شہیدوں کی توہین ہوتی ہے۔