راہول گاندھی ’’ٹیوب لائٹ‘‘ وزیراعظم مودی کا ریمارک

   

نئی دہلی ۔ /6 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں راہول گاندھی کے بشمول اپوزیشن قائدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور راہول گاندھی کو ’’ٹیوب لائٹ‘‘ سے تعبیر کیا اور کہا کہ انہیں ان کی تقریر کا جواب دینے کے لئے 30 تا 40 منٹ کا وقت لگتا ہے ۔ راہول گاندھی کا نام لئے بغیر مودی نے ایک کانگریس قائد کے منشور کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ روزگار کی عدم براہمی پر نوجوان مودی کو 6 ماہ میںڈنڈے ماریں گے ۔ جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ سوریہ نمسکارکی تعداد بڑھادیں گے تاکہ ان کی پیٹھ ڈنڈوں کو برداشت کرسکے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 20 برسوں سے انہیں برا بھلا کہا جارہا ہے ۔ اب وہ خود کو ’’گالی پروف‘‘ اور ’’ڈنڈا پروف‘‘ بنائیں گے ۔