راہول گاندھی کا آج دورہ تلنگانہ انتخابی جلسوں سے خطاب

   

حیدرآباد۔ 31؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر کل ہند کانگریس کمیٹی راہول گاندھی یکم اپریل کو تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے ظہیرآباد ‘ بھونگیر اور ونپرتی میں کانگریس کے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے بموجب 12 بجے دن منعقد ہونے والے پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے کانگریس امیدوار مدن موہن راؤ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ نیشنل ہائی وے سے ظہیرآباد بائی پاس روڈ قریب انتخابی جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی یکم اپریل کو ریاست تلنگانہ میں تین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ پہلا انتخابی جلسہ ظہیرآباد میں ‘ دوسرا حضور نگر نلگنڈہ اور تیسرا جلسہ ونپرتی میں منعقد ہوگا ۔