پڈوچیری: کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج پڈوچیری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک خاتون ماہی گیر نے راہول گاندھی سے ٹامل زبان میں شکایت کی کہ کوئی بھی ان کی مدد نہیں کررہا ہے۔ خاتون کا اشارہ چیف منسٹر کی طرف تھا۔ خاتون نے یہ بھی سوال کیا کہ سیلاب کے موقع پر ایک مرتبہ بھی انہوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔ چیف منسٹر نے پڈوچیری وی نارائنا سوامی بھی اس موقع پر راہول گاندھی کے ساتھ تھے جو ٹامل ترجمہ کرکے راہول گاندھی کو واقف کروا رہے تھے۔ نارائن سوامی نے ترجمہ کرکے راہول گاندھی کو سمجھایا کہ نوار طوفان کے بعد انہوں نے علاقہ کا دورہ کیا تھا اور انہیں امداد فراہم کی تھی ۔ یہ خاتون اسی کا حوالہ دے رہی ہے۔