نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی کمان ایک بار پھر سونیا گاندھی راہول گاندھی کو سونپی جا سکتی ہے۔ دہلی کانگریس نے راہول گاندھی کو فوری اثر سے پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز منظور کی ہے۔ حالانکہ 22 جنوری کو ہوئی میٹنگ مین یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ نئے صدر کا انتخاب اب پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد جون 2021 میں ہوگا۔دہلی کانگریس کے صدر انیل چودھری نے کہا کہ راہول گاندھی ہی کانگریس ورکرس کا حوصلہ بلند کرسکتے ہیں۔ کسانوں کے مسئلہ سے جی ایس ٹی تک راہول گاندھی کی تمام پیش قیاسیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔