بھوپال : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی آجمدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع کے کالاپیپل میں کانگریس کی طرف سے نکالی جا رہی جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے ۔سابق وزیر جیتو پٹواری نے کل اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کالاپیپل میں 30 ستمبر کو کانگریس کی جن آکروش یاترا سے خطاب کریں گے ۔اس سے پہلے آج پارٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا اور دیگر قائدین نے میٹنگ کے مقام پر پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔
