اپنے مسائل پر سوالات کرنے کی نوجوانوں کودعوت
نئی دہلی ۔6؍اگست ( ایجنسیز)کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے انسٹاگرام پر ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کا سیشن شروع کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے طلباء جین زی سے متعلق مسائل پر سوالات کرنے کی نوجوانوں کودعوت دی ہے۔جمعرات کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں راہول گاندھی نے لکھاکہ طلبہ، جین زی، مجھ سے کچھ بھی پوچھیں اور میں زیادہ سے زیادہ سوالوں کے جواب دوں گا۔پوسٹ میں ان کو نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا ہے۔ یہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے نوجوانوں سے براہ راست جڑنے کی کوشش ہے۔یہ انٹرایکٹو سیشن ایسے وقت میں آیا ہے جب گاندھی نے حالیہ ہفتوں میں طلباء تک اپنی رسائی کو تیز کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے بارہا الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔آسک می انیتھنگ پہل کے ذریعے طلباء کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ سے تعلیم، روزگار، نظم و نسق اور دیگر مسائل پر براہ راست سوالات پوچھ سکیں گے۔گاندھی نے پلیٹ فارم کے ‘کوئیشن اسٹیکر’ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین سے سوالات پوچھے۔یہ نیا اقدام نوجوانوں کے مسائل پر بڑھتی ہوئی سیاسی بحث کے درمیان سامنے آیا ہے۔ کانگریس پارٹی آنے والے انتخابات سے پہلے خود کو طلبہ کے لیے ایک مضبوط آواز کے طور پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔