رائے بریلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس رہنما راہول گاندھی منگل کو اپنے پارلیمانی حلقے رائے بریلی ایک روزہ دورے پر پر پہنچے۔ پارٹی کے ضلع صدر پنکج تیواری نے بتایا کہ منگل کو رائے بریلی کے ایم پی راہول کی آمد ہوئی ۔انہوں نے پہلے شہید انشومان سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مختلف نمائندہ وفود سے ملاقات کرکے شام 5 بجے واپس ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پہلے راہول کا فرصت گنج ائیر پورٹ پر آنے کا امکان تھا لیکن بعض وجوہات سے وہ لکھنؤ سے بذریعہ سڑک رائے بریلی پہنچے۔ قابل ذکر ہے کہ 4 جون کو لوک سبھا الیکشن میں رائے بریلی سے جیت کے بعد راہول گاندھی کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ اس سے پہلے وہ اپنی بہن پرینکا اور امیٹھی سے نومنتخب ایم پی کشوری لال شرما کے ساتھ عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کرنے پہنچے تھے ۔