رائے پور، 25دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے سابق صد ر راہول گاندھی 27دسمبر سے شروع ہورہے قومی قبائلی ڈانس فیسٹول کا افتتاح کریں گے ۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی اس موقع پر موجود رہیں گی۔سرکاری ریلیز کے مطابق تین روزہ فیسٹول کے افتتاحی پروگرام میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، ڈپٹی لیڈر آنند شرما، پارٹی کے خزانچی احمد پٹیل، پارٹی کے جنرل سکریٹری موتی لال ووہرہ اور کے سی وینوگوپال، سابق لوک سبھا اسپیکر محترمہ میراکمار، کانگریس کے ریاستی انچارج پی ایل پونیا اور سابق انچارج بی کے ہری پرساد بھی شامل ہوں گے ۔ خیال رہے کہ چھتیس گڑھ میں پہلی بار قومی قبائلی ڈانس فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ تین روزہ اس ڈانس فیسٹول میں ملک کی25ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام کے ساتھ ساتھ چھ ممالک کے تقریباََ 1350سے زائد نمائدے اس میں شامل ہوکر اپنی قبائلی ثقافت کی نمائش کریں گے ۔ اس فیسٹول میں 39قبائلی ٹیمیں 4مختلف صنفوں میں 43سے زیادہ ڈانس اسٹائل پیش کریں گی۔
