گوڈا ( جھارکھنڈ ) : قائد اپوزیشن راہول گاندھی کو آج جھارکھنڈ کے گوڈا میں غیر متوقع تاخیر کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے ہیلی کاپٹر نے اڑان نہیں بھری ۔ ائر ٹریفک کنٹرول سے کلئیرنس نہ ملنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کی اڑان میں تاخیر ہوئی ۔ کہا گیا ہے کہ 45 منٹ کی تاخیر کے بعد ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کا موقع دیا گیا جبکہ راہول گاندھی جھارکھنڈ میںانتخابی مہم کیلئے آئے تھے ۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کانٹے کی ٹکر ہے اور کانگریس و جے ایم ایم اتحاد کی مہم میں حصہ لینے راہول گاندھی ریاست کے دورہ پر تھے ۔ اس تاخیر کے بعد کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ راہول کے ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کی اجازت میںعمدا تاخیر کی گئی تاکہ ان کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکا جاسکے ۔
راہول کے ہیلی کاپٹر کو روکنا سوچی سمجھی سازش:کانگریس
نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ قائد اپوزیشن راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو دو گھنٹے تک اڑان کی اجازت نہ دینا سوچی کی سازش کا حصہ ہے اور جھارکھنڈ کے عوام اس کا جواب ضرور دیں گے ۔ .وینوگوپال نے ‘ایکس’ پر کہا کہ گاندھی کا ہیلی کاپٹر ائر ٹریفک کنٹرول کی وجہ سے پرواز میں تقریباً ایک گھنٹہ کی تاخیر اس بات کا اشارہ ہے کہ بی جے پی کانگریس کو برابری کی سطح سے محروم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ پارٹی اس پر سنجیدہ ہے اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کریگی اور وضاحت طلب کرے گی۔انہوں نے اسے زیادتی قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ زیادتی دھرتی برسا منڈا جی کی یوم پیدائش پر ہوئی، جب راہول قبائلی حقوق کیلئے ان کی خدمات کو یاد کرنے جھارکھنڈ میں ہیں۔ گاندھی کو روکنے سستے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا گیا۔ قبائلی بااختیار بنانے اور آئین کی ہر قیمت پر حفاظت کی بات کر رہے ہیں، جھارکھنڈ کے لوگ بی جے پی کے رویے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اپنے ووٹ سے سزا دینگے ۔