راہول گاندھی ۔ دیوے گوڑا ملاقات

   

نئی دہلی ۔ 6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جے ڈی ایس کے مطالبہ میں کمی کرتے ہوئے صدر جے ڈی ایس ایچ ڈی دیوے گوڑا نے صدر کانگریس راہول گاندھی سے خواہش کی کہ کرناٹک کی 28لوک سبھا نشستوں میں سے 10نشستیں کرناٹک میں آئندہ عام انتخابات کے دوران مختص کریں ۔ جنتادل ( سیکولر ) نے قبل ازیں 12نشستوں پر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی کی سابق وز؁یراعطم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ملاقات راہول گاندھی کی قیامگاہ پر ہوئی ۔ صدر جے ڈی ایس نے بعد ازاں کہا کہ نشستوں کی تقسیم کو عنقریب قطعیت دے دی جائے گی اور اس کااعلان 10مارچ کو کیا جائے گا ۔ جب کہ نشستوں کی تقسیم کے سلسلہ معاہدہ طئے ہوجائے ۔ راہول گاندھی اور دیوے گوڑا کی ملاقات 2گھنٹہ طویل تھی جس کے دوران زیادہ تر کرناٹک میں نشستوں کی تقسیم کے موزوں پر بات چیت ہوئی ۔ ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے اتحاد کی ضرورت دیگر اہم موضوعات تھے ۔ جنرل سکریٹری کرناٹک کے سی وینوگوپال بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے۔