دبئی ۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بڑی خبر یہ ہے کہ رتوراج گائیکواڈ بیٹرس کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ابھیشیک شرما نے بھی آئی سی سی درجہ بندی میں شاندار آغازکیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے زمبابوے کے خلاف کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی کے تازہ ترین اعداد وشمار کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں دو ہندوستانی بیٹرس کی کارکردگی دیکھی گئی ہے۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والے ابھیشیک شرما اور رتوراج گائیکواڈ نے ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ رتوراج کی بات کریں تو یہ کھلاڑی بیٹرس کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں پہنچ گیا ہے۔ گائیکواڑ نے 13 مقامات کی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ابھیشیک شرما آئی سی سی رینکنگ میں داخل ہو گئے ہیں اور وہ 75ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نوجوان جارحانہ اوپنر ابھیشیک شرما کو ان کی سنچری اننگز کا صلہ ملا ہے ۔ 23 سالہ ابھیشیک شرما نے اپنے کیریئرکا آغاز زمبابوے کے خلاف رواں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے کیا ہے۔ اس سیریز کے پہلے میچ میں وہ کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے تھے تاہم دوسرے میچ میں وہ سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 47 گیندوں میں 7 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ ساتھ ہی رتوراج گائیکواڑ نے ٹی20 سیریزکے دوسرے میچ میں 44 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 11 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ ان کے علاوہ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کو بھی فائدہ ہوا۔ سوریاکمار یادو اب بھی دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ وہیں یشسوی جیسوال کو تین مقامات کا نقصان ہوا ہے۔ اب وہ دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ تاہم رنکو سنگھ کی درجہ بندی میں بڑا فائدہ ہوا ہے۔ رنکو اب 4 مقامات کی چھلانگ لگاکر 39 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ شبھمن گل بھی 74 ویں سے 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ شیوم دوبے کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب وہ 5 مقامات کے نقصان کے بعد 73 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولروں کی فہرست میں روی بشنوئی نے بھی کمال کیا۔ روی بشنوئی نے حالیہ سیریز میں بہت ہی کفایتی بولنگ کی ہے۔ انہوں نے پہلے ٹی 20 میں 4 اور دوسرے ٹی20 میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ درجہ بندی میں اس شاندار کارکردگی کا انہیں فائدہ ہوا ہے۔ وہ تازہ ترین درجہ بندی میں8 درجے چھلانگ لگا کر 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ کا حصہ بننے والے ہندوستانی بولروں کو اس درجہ بندی میں نقصان اٹھانا پڑا ہے، کیونکہ وہ سبھی اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔
برہم جوکووچ انٹرویو چھوڑ کرچلے گئے
لندان ۔ ومبلڈن کے تماشائیوں سے متعلق سوال پر سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔ نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ میں نے میچ کے بعد انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود زیادہ تر لوگ عزت دار ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جب مجھے لگا کہ تماشائیحد پار کر رہے ہیں تب میں نے ردعمل کا اظہار کیااور اسے پر مجھے اس پر افسوس نہیں ہے ۔