رجنی کانت کو داداصاحب پھالکے ایوارڈ

   

نئی دہلی : حکومت نے سال 2019کا داداصاحب پھالکے ایوارڈ معروف فلم اداکار رجنی کانت کو دیئے جانے کا اعلان کیاہے ۔اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکرنے جمعرات کو ٹویٹ کرکے 51ویں داداصاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے مسٹر رجنی کانت کے نام کااعلان کیا۔3مئی کو مسٹر رجنی کانت کو نیشنل فلم ایوارڈ تقریب میں اس اعزازسے نوازاجائیگا۔مسٹر جاؤڈیکر نے کہا، ‘‘یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سال 2019کا داداصاحب پھالکے ایوارڈ ہندستانی سنیما کی تاریخ میں عظیم فنکاروں میں سے ایک رجنی کانت جی کو دیاجارہاہے ۔ اداکار ،پروڈیوسر اور کہانی کارکے طورپر انکی گراں قدر خدمات ہیں ۔ ’’انھوں نے کہاکہ ،‘‘مسٹر رجنی کانت ایسے معروف اداکار ہیں جنھوں نے 50سال سے ہندستانیوں کے دلوں پر راج کیاہے ۔وزیراعظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی جے پی نڈا نے رجنی کانت کو پھالے ایوارڈ دیئے جانے پر مبارکباد دی۔