رحمان اللہ کی انگلینڈ کے خلاف مقابلے میں شرکت متوقع

   

برسبین ۔ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغان بیٹر آوٹ ہونے پر صرف پویلین ہی نہیں گئے تھے بلکہ انہیں بعد میں دواخانہ بھی لے جایا گیا تھا۔افغان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ رحمان اللّٰہ کو سنگین زخم نہیں ہوا ہے اور ان کا انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کا امکان ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ رحمان اللّٰہ کے پیر کی انگلی میں فریکچر نہیں ہوا، اگلے 2 دنوں میں ان کا مزید معائنہ بھی کیا جائے گا۔