رخصت کیلئے طالب علم نے اپنی ہی موت کو وجہ بتایا ‘ پرنسپل نے منظوری بھی دیدی

   

کانپور ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانپور میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے نصف دن کی رخصت کیلئے اپنی ہی موت کو وجہ بتایا ۔ اس نے اپنی درخواست میں پرنسپل کے نام لکھا کہ درخواست گذار 20 اگسٹ کو 10 بجے دن فوت ہوچکا ہے اور اسے نصف دن کی رخصت دی جائے ۔ پرنسپل نے درخواست پڑھے بغیر اسکی منظوری دیدی۔