رشتوں کے متلاشیان کیلئے ایک ویڈیو سیریز

   

Siasat Matri
ویب سائیٹ کی ایک منفرد پہل
حیدرآباد۔ حیدرآباد کی ایک بہترین مسلم رشتوں کی ویب سائیٹ
Siasat Matri
نے ایک ویڈیو سیریز شروع کی ہے جس سے رشتوں کے متلاشیان کو بہتر شریک زندگی تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔ سیریز کے ہر ایپی سوڈ میں ورکنگ پروفیشنلس بشمول ڈاکٹرس ‘ انجینئرس ‘ وکلاء اور تاجروں کے پروفائیلس شئیر کئے جائیں گے ۔ ویڈیو میں فراہم کردہ تفصیلات سے مطمئن ہونے کے بعد رشتوں کے متلاشیان
Siasat Matri
کے اکاونٹ پر لان ان کرکے پروفائیل کی مزید تفصیل حاصل کرسکتے ہیں ۔ ویڈیو میں پروفائیل کو
SM ID
کے ساتھ تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ ابھی تک جنہوں نے
Siasat Matri
پر رجسٹر نہیں کیا ہے وہ ویب سائیٹ پر جاکر ایسا کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ پر تقریبا 8,000 لڑکوں اور پانچ ہزار لڑکیوں کی پروفائیلس موجود ہیں۔ اس میں حیدرآباد ‘ سعودی عرب ‘ امریکہ ‘ قطر ‘ متحدہ عرب امارات ‘ کناڈا ‘ اور دوسرے ممالک میں برسر کار افراد کے پروفائیلس موجود ہیں۔ ویب سائیٹ کو حال میں بہتر بنایا گیا ہے اور یہاں متلاشیان کو بہتر تجربہ ہوگا ۔ اس میں سکیوریٹی کا بھی خیال رکھا گیا ہے ۔
Siasat Matri
نے ایک علیحدہ اینڈرائیڈ ایپ بھی موبائیل استعمال کنندگان کیلئے جاری کیا ہے ۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ اس ویب سائیٹ کی یہ پہل اپنے استعمال کنندگان کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے ۔