رشتہ دار خاتون سے خوشگوار تعلقات پر ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : رشتہ دار خاتون سے خوشگوار تعلقات ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ ضلع سوریہ پیٹ کے منوگوڑہ پولیس حدود میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں 55 سالہ مادار کا قتل کردیا گیا ۔ مادار پر اس کے برادر نسبتی کے بیٹے نے لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ مادار گذشتہ چند دنوں سے راجماں نامی خاتون سے قریب ہورہا تھا اور دونوں کی قربت اور خوشگوار تعلقات سے اس کا رشتہ دار سنجیو پریشان تھا اور اس نے مادار کو راجماں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک مرتبہ وارننگ بھی دی تھی لیکن مادار نے اس کی وارننگ کو نظر انداز کردیا ۔ جس پر برہم ہوتے ہوئے سنجیو نے لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع