نئی دہلی: لندن کی ٹیکنالوجی کمپنی نتھنگ کے ذیلی برانڈ سی ایم ایف نے معروف فلمی اداکارہ کے ساتھ اپنی ساجھے داری کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی نے رشمیکا منداناکو سی ایم ایف مصنوعات کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایاہے ۔ اب وہ کمپنی کی ڈیجیٹل، پرنٹ اور ٹی وی سی اشتہارات میں نظر آئیں گی۔ یہاں وہ سی ایم ایف کی مصنوعات کی اختراعی روح اور اسٹائلش لک کو مختلف انداز میں پیش کریں گی۔اس سلسلے میںاظہار خیال کرتے ہوئے رشمیکا مندانا نے کہاکہ میںسی ایم ایف بائی نتھنگ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن کر بہت خوش ہوں۔ یہ ایک ایسا برانڈ ہے جو واقعی میں جدت کے کلچر کو ایک منفرد انداز میں پیش کرتا ہے ، جب میں CMF کے بارے میں سیکھ رہی تھی۔ کچھ نیا کرنے کا میرا اپنا سفر ہے اور جس چیز نے مجھے اس کی طرف راغب کیا وہ اس کے شاندار رنگ اور منفرد پروڈکٹ تھے اسی لیے یہ شراکت میرے لیے بہت فطری محسوس ہوتی ہے اور میں کچھ خاص کرنے کی منتظر ہوں۔