رشوت لیتے ہوئے وی آر او گرفتار

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی:15؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے سی بی ڈی ایس پی شریمتی پرسنا رانی بتایا کہ ضلع کاماریڈی کے پدا کوڑپگل منڈل کے موضع بیگم پور کے وی آر او شنکر پٹہ دار پاس بک کی تبدیلی کیلئے ایک کسان سے 8 ہزار روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیگم پور کے امبیا نے گذشتہ چند سال قبل اراضی خریدی تھی اور پٹہ دار پاس بک کی تبدیلی کیلئے امبیا سے15 ہزار روپئے وی آر او کے طلب کرنے پر 8 ہزار روپئے ادا کرنے کا امبیا نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اے سی بی سے رجوع ہوئے اور آج بچکندہ منڈل میں واقع وی آرا و کے مکان پہنچ کر 8 ہزار روپئے ادا کرنے پر اے سی بی نے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔ ڈی ایس پی پرسنا رانی نے بتایا کہ اگر کوئی بھی عہدیدار رشوت کیلئے مطالبہ کرنے پر 1604 یا 9440446155 پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر پون ، شنکر ریڈی ، شیو کمار کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔