رشی کیش مکرجی… فلمی دنیا کے اسٹار میکر

   

ممبئی: رشی کیش مکرجی بالی وڈ کے ایسے ‘اسٹار میکر’ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں جن کا دھرمیندر، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، امول پالیکر، جیہ بھادوری جیسے فلمی ستاروں کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔ رشی کیش کی پیدائش 30 ستمبر 1922کو کلکتہ میں ہوئی تھی اور 27 اگسٹ 2006 ء کو اُن کا دیہانت ہوا۔ اُنھوں نے کلکتہ یونیورسٹی سے ہی گریجویشن کیا تھا ۔ 1940 کی دہائی میں رشی کیش نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نیو تھیٹر میں بطور کیمرہ مین کیا۔ اس کے بعد وہ فلمساز ویمل رائے کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے لگے۔ رشی کیش نے ویمل رائے کی فلم ، دو بیگھہ زمین اور دیو داس کی ایڈیٹنگ بھی کی۔ بطور ہدایت کار رشی کیش نے 1957کی فلم ’مسافر‘ سے شروعات کی۔ دلیپ کمار، سچترا سین اور کشور کمار جیسے بڑے اداکاروں کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر نہیں چلی۔ 1959میں رشی کیش کو راج کپور کی فلم ’اناڑی‘ کی ہدایت کاری کا موقع ملا۔ اس فلم کے بعد رشی کیش فلمی صنعت میں بطور ہدایت کار اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ 1970میں کی فلم ’آنند‘ کا شمار رشی کیش کی سوپر ہٹ فلموں میں ہوتا ہے ۔ اس فلم میں راجیش کھنہ نے مرکزی اور امیتابھ بچن نے معارف کردار ادا کیا تھا اور فلم کے ایک منظر میں راجیش کھنہ کے ذریعہ ادا کردہ مکالمہ ‘بابو موشائے ، ہم سب رنگ منچ کی کٹھ پتلیاں ہیں جس کی ڈور اوپر والے کے ہاتھ میں ہے ،کون جانے کب کس کی ڈور کھنچ جائے یہ کوئی نہیں بتا سکتا’کافی مقبول ہوا تھا۔