نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دریا گنج کے رہنے والے رضوان عبدل حاجی علی کو دہشت گرد گروپ داعش ( آئی ایس آئی ایس ) پونے ماڈیول سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق رضوان علی ایک مبینہ داعش کے ماڈیول آپریٹو میں سے ایک ہے۔ جمعرات کو ہوئی یہ گرفتاری یوم آزادی سے ایک ہفتہ قبل احتیاطاً گرفتاری بتائی جارہی ہے۔ رضوان علی کے سر پر 3 لاکھ روپے کا انعام تھا، جسے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے رکھا تھا۔