حیدرآباد: تلنگانہ میں رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کو امدادی رقم کی منتقلی 25 جون تک کی جائیگی ۔ وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ تمام مستحق کسان جن کے پاس پٹہ دار پاس بک ہے اور اپنی تفصیلات دھرانی پورٹل پر اپ لوڈ کی ہیں، انہیں رقم حاصل ہوگی ۔ خریف سیزن کیلئے حکومت نے امدادی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ وزیر زراعت کے مطابق 15 تا 25 جون کسانوں کے بینک اکاونٹ میں فی ایکر 5000 روپئے کے حساب سے رقم ڈپازٹ کی جائیگی ۔ بینک اکاونٹ تبدیل کرنے والے کسانوں کو اپنی تازہ ترین تفصیلات سے حکام کو واقف کرانا ہوگا۔