میدک میں عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب
میدک۔/12 جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ضلع کلکٹر کے دھرما ریڈی نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ تمام کسانوں کو ’ رعیتو بندھو ‘ اسکیم کے تحت نقد رقم جمع کرنے کیلئے کسانوں کی تفصیلات کو اَپ لوڈ کریں۔ بروز منگل میدک کلکٹریٹ پرجا وانی ہال میں افسر برائے زراعت ، باغبانی اور عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی تک اپ لوڈ نہ ہوئے کسانوں کے کھاتوں اور پینڈنگ میں موجود کسانوں کی تفصیلات کو اکٹھا کرکے جلد از جلد اپ لوڈ کردیں اور کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سرمایہ کاری معاوضہ تمام کسانوں کو حاصل ہو۔ عہدیداروں کی لاپرواہی کے سبب کسی بھی کسان کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لہذا ہر ایک افسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ چوکنا ہوکر رعیتو بندھو پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر 5 ہزار ایکر اراضی کیلئے خصوصاً ایک اے ای او افسر کو نامزدکیا گیا تاکہ وہ ہر روز کسانوں کی ضروریات کے تحت دستیاب رہتے ہوئے جدید زرعی ٹکنالوجی کے طریقوں سے واقفیت دلائیں۔ اسی طرح ایک ایکر سے کم اراضی رکھنے والے کسانوں میں افسر برائے زراعت اور باغبانی ترکاریوں کی کاشت کے تحت رجحان پیدا کریں۔ کلکٹر نے مزید کہا کہ ضلع سے ہی ترکاریوں کو درآمد ہو کرنے کیلئے اس علاقائی مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے قریب پاپناپیٹ ، حویلی گھن پور، کولجارم منڈلس کے دلچسپ زرعی کسانوں کی شناخت کرکے ترکاریوں کی پیداوار کے تحت ضروریات اور اس کی افادیت کی وضاحت کریں۔ متعلقہ افسر ضلعی مارکٹ کے حالات کا جائزہ لیں اور فصل کی پیداوار کے تحت آگاہ کروانا تب ہی ممکن ہوگا۔