رقم کی تقسیم کے خلاف پولیس کی کارروائی،بی آر ایس رکن اسمبلی کا بیٹا گرفتار

   

حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) نقد رقم کی تقسیم کی اطلاعات پر کمشنر ٹاسک فورس نے دونوں شہروں میں کئی مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے تنقیح کی۔ بتایا جاتا ہے کہ عنبرپیٹ حلقہ کے بی آر ایس رکن اسمبلی کے وینکٹیش کے فرزند کے منی کنٹھا کو پولیس نے نقد رقم تقسیم کرنے پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اسی طرح باغ عنبرپیٹ کارپوریٹر پدما وینکٹ ریڈی کے مکان پر آج رات انکم ٹیکس عہدیداروں نے دھاوے کرتے ہوئے مکان کی تلاشی لی۔ رات دیر گئے پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مشیرآباد بی آر ایس رکن اسمبلی موٹا گوپال کے فرزند موٹا جئے سمہا کو نقد رقم کی تقسیم کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔