نئی دہلی 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج پی ایم سی بینک کھاتہ داروں کی ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ آر بی آئی کی جانب سے رقم نکالنے کی جو حد مقرر کی گئی ہے اس میں اضافہ کیا جائے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی ایک بنچ نے کہا کہ ہم اس درخواست کو سماعت کیلئے قبول نہیں کرتے ۔ اس پر درخواست گذار ہائیکورٹ سے یا پھر کسی اپیل عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ حکومت صورتحال کی سنگینی سے واقف ہے اور ای ڈی ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ۔