حیدرآباد ۔ /7 مئی (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے باوجود علاقہ سعیدآباد ، ملک پیٹ اور چنچل گوڑہ میں اچانک برقی مسدودی کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ محکمہ برقی کی لاپرواہی سے عوام کو سحر و افطار کے دوران کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ موسم گرما عروج پر ہے اور اسکے باوجود محکمہ کی اس لاپرواہی پر عہدیدار توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں وقفہ وقفہ سے مسلسل برقی مسدود ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور عوام مشکلوں کا سامنا کررہی ہے ۔ متعلقہ سب اسٹیشن پر فون پر ربط پیدا کرنے پر بھی کوئی جواب موصول نہیں ہورہا ہے ۔