لاری ویلفیر اسوسی ایشن کورٹلہ کی افطار پارٹی ، مولانا عبدالکریم کا خطاب، رکن اسمبلی کی شرکت
کورٹلہ /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لاری ویلفیر اسوسی ایشن کورٹلہ کے زیر اہتمام دعوت افطار صدر لاری ویلفیر اسوسی ایشن و کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر محمد انور کے زیر نگرانی منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی ، انم انیل صدر بی آر ایس کورٹلہ ٹاون ، جناب محمد ایاز کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی شالپوشی کی گئی ۔ مولانا عبدالکریم اسعدی امام و خطیب عیدگاہ مسجد کورٹلہ نے رمضان المبارک کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کی فضیلت و برکت اس ماہ میں نزول قرآن کی و جہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اس ماہ میں ایک ایک لمحہ کی قدر کرنی چاہئے ۔ تقوی کے ساتھ روزہ رکھیں ۔ اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ عبادت میں مصروف رکھیں ۔ مولانا نے اس موقع پر ڈرائیور برادران سے خواہش کی کہ وہ اپنے آ پ کو برائیوں سے بچائیں اور نمازوں کی پابندی کریں اور زیادہ سے زیادہ نیک کام کرتے رہیں ۔ اس افطار پارٹی میں کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ ، انم انیل صدر بی آر ایس پارٹی ریاستی نائب صدر ایم پی جے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد ایاز صدر پریس کلب کورٹلہ ایم چندرا شیکھر صدر کورٹلہ منڈل بی آر ایس پارٹی ڈی راجیش ، نائب صدر وقف پروٹیکشن کمیٹی عبدالخالق سابق کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ ، احمد عبدالقیوم ، محمد نجیب الدین بی آر ایس اقلیتی قائد ، جناب وصی الرحمن وسیم ضلعی نائب صدرکانگریس آئی پارٹی اقلیتی سیل ، نائب صدور پریس کلب کورٹلہ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی جناب الیاس احمد خان ، جناب محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال کے علاوہ برادران وطن برادران ملت کی کثیر تعداد موجود تھی ۔