رمضان کی قدر دانی کرنے کی تلقین

   

’’رمضان راشن‘‘تقسیم کے موقعہ پر حافظ یحیٰ ودیگر کاخطاب
کرنول: غرباء و مسا کین بھی رمضان کے برکات و فضائل کے حقدارہیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ر مضا ن کی مکمل طورپر قدر کر یں ۔ ا ن باتوں کا اظہارحافظ یحیٰ نے کیا ۔ صفا ء بیت المال شاخ کرنول کے زیر اہتمام نفیس پارک ٹائلس کے احاطہ میںصدرصفاء حافظ عبداللہ کی سرپرستی میںغریب روزہ داروں میں رمضان راشن کٹس تقسیم کئے گئے،اس موقعہ پرانہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان جیسے برکتوں وفضیلتوں والے مہینہ سے استفادہ کے تمام مسلمان بر ا بر کے حقدار ہیں،کئی مسلمان ایسے بھی ہیں جو غربت کی وجہ سے سحروافطار کا انتظام نہیں کر پاتے ،باعزت زندگی بسر کرنے والے یہ خاندان اپنی غربت کوظاہربھی نہیں کر پا تے،اس طرح کے خاندانوںکوتلاش کرکے ان کی خدمت کرنابہترعمل ہے ۔ حافظ سلیم باشاہ صاحب نے کہاکہ صفاء کے زیر اہتمام دو سو 200رمضان کٹس تقسیم کئے گئے ،جس میںسحری وافطارسے متعلق تمام اشیاء موجودہوتی ہیں ۔ ا نہوںنے رمضان کٹس حاصل کرنے والوںسے درخواست کی کہ وہ رمضان راشن کوصحیح استعمال کرتے ہوئے روزے ر کھیں ، سحر ی وافطارکے موقعہ پرتعاون کر نے والوںکے حق میں د عا کر یں ۔اس موقعہ پرصدصفاء کرنول حافظ عبداللہ صاحب، معتمدصفاء کرنول جناب اسحق صاحب،حافظ عبدالمالک، مولاناخلیل احمدرشادی، حافظ امتیازصاحب،عبدالمالک صاحب، امام وخطیب مسجدشاہ میاںحافظ عبداللہ صاحب، حافط کلیم الرحمن صاحب وغیرہ شریک رہے ۔قرأۃ کلام پاک سے تقریب کا آ غا ز کیا گیا ۔حافظ یحیٰ صاحب نے دعاء کی۔ آخرمیںحافظ سلیم باشاہ صاحب نے تمام حا ضرین کاشکریہ اداکیا۔