رنجن گوگوئی کوراجیہ سبھا کیلئے نامزد، ایڈوکیٹ مارکنڈے کاٹجو کی سخت تنقید، میں نے 20 سال میں اس طرح کا جج نہیں دیکھا۔

,

   

نئی دہلی: سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا رکن نامزد کرنے پر جہاں دیگر سینئر وکلاء تنقید کررہے ہیں وہیں سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے بھی سخت تنقید کی اور انہیں بے شرم، ذلت آمیز الفاظ کہے۔ ٹوئٹر پر کاٹجو نے بتایا کہ میں پچھلے بیس سال میں 20 ججس دیکھے ہوں گے۔ میں کئی اچھے اور برے ججوں کو جانتا ہوں لیکن میں نے ہندوستانی عدلیہ میں رنجن گوگوئی جیسا بے شرم، ذلت آمیز جج نہیں دیکھا۔“

YouTube video

واضح رہے کہ جسٹس رنجن گوگوئی کے دور میں کئی انتہائی اہم مسائل پر فیصلہ کئے گئے ہیں جن میں بابری مسجد فیصلہ وغیرہ شامل ہیں۔