رنز نہ بنائے تو گھر مت آنا، کھلاڑی کو بیوی کی دھمکی

   

ملبورن ۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کھلاڑی ٹیم میںاپنی جگہ برقرار رکھنے ، کپتان اور کوچ کے دباؤ کی وجہ سے مظاہرہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں لیکن کسی کھلاڑی کو اس کی بیوی نے بہتر مظاہرہ نہ کرنے پر گھر نہ آنے ایسی دھمکی دی ہو ایسا نہیں سنا لیکن بیوی کی دھمکی کے بعد آسٹریلیائی آل راؤنڈر بین کٹنگ نے بہتر مظاہرہ کا انکشاف کیا ہے ۔ بگ بیش لیگ میں کھیلے گئے ایک میچ میں برسبین ہیٹ نے ہاربرٹ ہریکینس کے خلاف پانچ وکٹوں سے جیت درج کی۔ برسبین کی جیت میں اس کے آل راونڈر بین کٹنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس آل راونڈر کھلاڑی نے مشکل صورتحال میں 29 گیندوں میں ناٹ آوٹ 43 رنز بنائے اور میتھیو ویڈ کا اہم وکٹ بھی لیا۔ کٹنگ کو ان کی اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ سے پہلے کٹنگ کو ان کی بیوی ایرین ہالینڈ نے دھمکی دی تھی ۔ بین کٹنگ کی بیوی ٹی وی ہوسٹ ہونے کے ساتھ ملکہ حسن ، سنگر ، ماڈل اور ڈانسر بھی ہیں۔ ایرین ہالینڈ نے آئی پی ایل 2018 میں اینکرنگ بھی کی تھی۔ ایرین سال 2013 میں مس آسٹریلیا کا خطاب اپنے نام کرچکی ہیں۔وہیں دوسری طرف بین کٹنگ کو ٹی 20 فارمیٹ کا خاص کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگس کھیلتے ہیں۔ حالانکہ اس مرتبہ آئی پی ایل کی نیلامی میں وہ فروخت نہیں ہوئے ہیں۔