رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کو آسکر کے لئے بھیجا گیا تھا لیکن فلم آسکر کی ریس سے باہر ہوگئی ہے۔ فلم ہندوستان کی طرف سے 92 ویں اکیڈیمی ایوارڈ کے لئے بھیجی گئی تھی۔ گلی بوائے بسٹ انٹرنیشن فیچر فلم کے لئے بھیجی گئی تھی۔ اکیڈیمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس نے بسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم کی ٹاپ 10 فہرست جاری کی جس میں گلی بوائے کا نام شامل نہیں ہے۔ آسکر میں بھیجنے کے لئے اس سال ہندوستان کی جانب سے تقریباً 27 فلمیں آسکر کی دوڑ میں تھیں لیکن بعد میں گلی بوائے کا نام اس کے لئے فائنل ہوا تھا۔ اوری دا سرجیکل اسٹرئک، کیسری، بدھائی ہو، آرٹیکل 15 ، اور اندھا دھن جیسی فلموں سے لڑائی کے بعد گلی بوائے کو ہندوستان کی جانب سے آسکر کے لئے بھیجا گیا تھا۔ رنویر عالیہ کی سوپر ہٹ فلم کو زویا اختر نے ڈائرکٹ کیا ۔ فلم کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی اور فرحان اختر میں رنویر سنگھ ایک اور ریاپر کے کردار میں ہے جبکہ عالیہ بھٹ ان کی گرل فرینڈ بنی ہیں۔ عالیہ کے علاوہ اس میں وجئے راج، کالکی کوچلین، سدھانت چترویدی وجئے ورما اور امرتا سبھاش بھی اہم کرداروں میں ہیں۔