رنکو شرما قتل معاملہ:بی جے پی کے اقتدار میں ہندو محفوظ نہیں استعفیٰ دیں امت شاہ: عام آدمی پارٹی کا مطالبہ

,

   

قومی راجدھانی دہلی کے منگولپوری علاقے میں رنکو شرما کے قتل کے معاملے دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نے کل ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکمرانی میںہندو محفوظ نہیں ہیں۔ آپ کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔بھاردواج نے کہاکہ بی جے پی کے اقتدار میںہندو محفوظ نہیں ہیں۔ دہلی میں ایک خاندان کے سامنے کچھ لوگوں نے منگول پوری کے علاقے میں اس کے بیٹے رنکو شرما کا قتل کردیا۔ اس معاملے میں بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دہلی کوکیا ہوگیا ہے کہ قتل کی خبریں عام ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دوران ہونے والے ایسے واقعات کی سیکڑوں مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان یہ خیال کرتے تھے کہ ہم بی جے پی حکومت میں محفوظ نہیں ہیں ، لیکن دلت بھی محفوظ نہیں ہیں چاہے وہ یوپی ہو یا گجرات۔