حیدرآباد: رواں سال شدید سردی کے سبب پھلوں کے شہنشاہ آم کی اچھی فصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ آم کے درختوں میں ہر طرف پھول نظر آرہے ہیں ۔ پچھلے سال اگست ۔ ستمبر سے ہی پھولوں کا اگنا شروع ہوچکا ہے۔ باغبانی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلر پھلی کیلئے جس طرح سردی کا ماحول سازگار ہوتا ہے اسی طرح آم کے درختوں میں جابجا پھول اگ رہے ہیں ۔
جاریہ سال صورتحال کا جائزہ لینے پر اس بار ۶۰؍ ۷۰؍فیصد آم کی فصل ہونے کا امکان ہے۔لیکن بارش کے شروع ہونے یا درجہ حرارت بڑھ جانے پر پھول گرنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ مگر اس کے باوجود گذشتہ کے مقابلہ ا س سال آم کی زیادہ فصل ہونے کا امکان ہے ۔