نئی دہلی : سرکاری اخراجات ، برآمدات اور صنعتوں کی سرمایہ کاری کی بنیاد پر رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح 9.7 فیصد رہنے کا اندازہ ہے ۔رواں مالی سال کے اپریل تا جون میں اس کے 20.1 فیصد کی شرح سے بڑھنے کے بعد تجزیہ کار یہ تخمینہ لگا رہے ہیں ۔ سرکاری بینک آف بڑودہ نے اپنی معاشی تحقیقی رپورٹ میں یہ تخمینہ لگاتے ہوئے کہا کہ سرکاری اخراجات ، برآمدات اور صنعتی سرمایہ کاری کی بنیاد پر اس مالی سال میں شرح نمو 9.7 فیصد رہ سکتی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زراعت کے شعبے کورونا سے زیادہ متاثر نہیں ہوا ہے اور اس شعبے کی پیداوار اس سے پہلے کی سطح پر پہنچ رہی ہے ۔ تاہم اس نے کہا ہے کہ مانسون کے معمول سے کم رہنے کی وجہ سے اس پر اثر پڑ سکتا ہے ۔