بھوپال، 14جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج دارالحکومت بھوپال میں واقع شری شاردا دیوی نوین مندر نئی مورتی رکھے جانے کی تقریب میں شامل ہوئے۔ تقریب کا اہتمام تیلگو ثقافتی کونسل مدھیہ پردیش نے کیا تھا۔ یہ تقریب 16جون تک چلے گی۔ کمل ناتھ شیواجی نگر میں ثقافتی کونسل کے کمپلکس میں واقع مندر میں پہنچے ۔ ان کا روایتی طور پر استقبال کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعلی نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی اور مذہبی روایت سے مل کر روحانی طاقت بنتی ہے اور دنیا میں یہی ہندوستان کی شناخت ہے۔
