روحانی نیویارک روانہ

   

Ferty9 Clinic

تہران، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی 74 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے کے لئے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ اتوار کو نیو یارک روانہ ہو گئے ۔نیویارک میں صدر روحانی پریس کانفرنس سے خطاب کر سکتے ہے اور مختلف میڈیا چینلوں کو انٹرویو بھی دے سکتے ہیں ۔ مسٹر روحانی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹریس اور کئی بین الاقوامی اداروں کے سربراہان کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔واضح ر ہے کہ امریکہ گزشتہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے دو پٹرولیم ریفائنری میں ہوئے ڈرون حملے میں ایران کا ہاتھ بتا رہا ہے جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ ایران تاہم اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے ۔ امریکہ اور ایران کے تلخ تعلقات کے درمیان مسٹر روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے نیو یارک روانہ ہوئے ہیں ۔