روزنامہ سیاست و ملت فنڈ کے زیر اہتمام دوبدو ملاقات پروگرام

   


حیدرآباد :۔ مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے اور والدین کی الجھنوں کو دور کرتے ہوئے انہیں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کئی برسوں سے سیاست و ملت فنڈ کے زیر اہتمام دوبدو ملاقات پروگرام کا سلسلہ شروع کیا گیا جو 100 ویں پروگرام کو پار کرتا ہوا 105 ویں پروگرام میں داخل ہوچکا ہے لیکن گذشتہ ایک برس سے ملکی سطح پر کورونا کی وبا کے بنا اس پروگرام کو ملتوی کرنا پڑا ۔ جس کی وجہ سے والدین کو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب میں الجھنیں پیدا ہورہی تھی ۔ بالاخر شہر کی سطح پر اتوار 31 جنوری ، 10 بجے دن تا 4 بجے شام کشش گارڈن ، ڈی آر ڈی ایل روڈ چندرائن گٹہ حیدرآباد پر یہ دوبدو ملاقات پروگرام منعقد ہوگا ۔ حسب سابق دوبدو پروگرامس کی طرح یہ پروگرام بھی دن بھر جاری رہے گا ۔ مگر اس میں شرکت کرنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک ضرور لگائیں اور سنیٹائزر بھی ساتھ رکھیں ۔ والدین جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتہ کے سلسلے میں فکر مند ہیں وہ شرکت کرتے ہوئے اپنے من پسند رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ یہاں والینٹرس آپ کی مکمل طور پر مدد اور رہنمائی کریں گے ۔ تعلیم یافتہ سے لے کر کم تعلیم یافتہ ، معذور لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کے لیے مختلف زمرہ جات کے کاونٹرس رہیں گے جس میں ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، بی ایس سی ، بی کام ، بی اے ، بی ایڈ ، ایم ایس سی ، ایم اے ، ایم ایڈ ، انجینئرنگ اور تاخیر سے ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ رشتے موجود رہیں گے ۔ اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس والدین کمپیوٹر کی مدد سے بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ یہاں آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت رہے گی تاکہ اس رجسٹریشن کے ذریعہ وہ کمپیوٹر پر رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام کو شہر ، ملک اور عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ جسے سیاست کے فیس بک ، اسکائیپ ، یوٹیوب ، سیاست ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ رجسٹریشن کے لیے اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹا کے ساتھ مزید فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ضرور ساتھ رکھیں تاکہ مشاورت کرنے میں آسانی ہوسکے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے فون 9391160364 پر ربط کریں۔۔