محبوب نگر /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تاج دکن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی نے جس مقصد کے تحت اس کا آغاز عمل میں لایا تھا وہ کامیابی کی سمت رواں دواں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد سلیم نواب صدر سوسائٹی نے آج پریس کانفرنس میں کیا ۔ وہ آج سوسائٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس میں تفصیلات بتارہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2021 سے تاحال سوسائٹی کی جانب سے فنی تربیتی کورسیس ٹیلرنگ ، بیوٹیشن ، بیسک کمپیوٹر کورسیس کے 3 بیاچس مکمل ہوچکے ہیں ۔ 200 خواتین کی تربیت مکمل ہوچکی ہے ۔ جس میں سے اکثر روزگار سے جڑ گئے ہیں ۔ اب چوتھے بیاچ کیلئے تینوں کورسیس میں داخلوں کا آعاز کیا جارہا ہے ۔ خواہشمند طالبات و خواتین دفتر سوسائٹی واقع نزد مسجد بطحیٰ ٹیچرس کالونی محبوب نگر پر درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440569457 فون پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ کوآرڈینیٹر سنٹر سید جمیل احمد نے بتایا کہ کمپیوٹر کورس میں کمپیوٹر تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو ڈی ٹی پی کی تربیت بھی دی جائے گی ۔