ماسکو: روس کے ایک اسپتال میں ہول ناک آگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران آگ بجھانے والا عملہ قابو پانے میں لگا رہا، جب کہ ایک میڈیکل ٹیم مریض کی جان بچانے میں لگی رہی۔ عملے نے اپنی جان بچانے کے بجائے مریض کی اوپن ہارٹ سرجری کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ روس کے مشرق بعید میں بلاگو شنچیک کے اسپتال سے 120 سے زائد افراد کو بخیر و عافیت نکال لیا گیا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اوپن ہارٹ سرجری گرانڈنڈ فلور کے آپریٹنگ تھیٹر میں ہو رہی تھی اور ایمرجنسی برقی کیبل کی مدد سے پنکھوں کے ذریعے دھوئیں کو باہر رکھنے میں کامیابی ملی۔